گڑگاؤں،15؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ کے ریان انٹرنیشنل سکول میں ایک بچہ کے قتل کے بعد حکومت نے تین ماہ تک اسکول کوتحویل میں لے لیاہے۔ وزیراعلیٰ منوہر لال کھٹر نے آج پروڈیووم ٹھاکور کے والدین سے ملاقات کی اور کہا کہ اس معاملے میں سی بی آئی کی انکوائری کی سفارش کی ہے۔ واضح رہے کہ تعلیم کے وزیر رامبل شرما نے جمعرات کو محکمہ کے حکام کے ساتھ میٹنگ کی تھی۔میٹنگ کے بعدایڈیشنل چیف سکریٹری نے یہ معلومات دی ہیں۔